English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کے ساتھ دوستی 'سنگین جرم' ہوگا: تیونسی صدارتی امیدوار

share with us

تیونس :13اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)تیونس میں  حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے صدارتی امیدوار قیس سعید نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور دوستی کو'سنگین غداری' قرار دیا ہے۔

ایک مقامی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں قیس سعید کا کہنا تھا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہآکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو نارمل کرنا ایک بہت بڑی  غداری ہے۔ ایک ایسے ملک کے ساتھ تعلقات کیسے قائم ہوسکتے ہیں جو ایک پوری قوم اور اس کے بنیادی حقوق غصب کرکے انہیں یرغمال بنائے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا لفظ 'نارملائیزیشن' اصل میں ایک غلط لفظ ہے۔ ہم ایک غاصب ملک  کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ہم اسرائیل کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں۔ بھلا صہیونی ریاست کے ساتھ کیسے تعلقات قائم کر سکتے ہیں۔

تیونس میں یہودی عبادت گاہوں کے دورے کی اجازت دینے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں قیس سعید نے کہا کہ اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں میں تیونس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہم اسرائیلیوں کے ساتھ نہیں یہودیوں کے ساتھ معاملات قبول کر رہے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا