English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں محکمہئ جنگلات اور افسران کی زیادتیوں کے خلاف عوامی احتجاج 

share with us

 افسران اور عملہ باز نہیں آ یا تو انہیں بھی سخت جواب دیا جائے گا :  رویندر نائک 
 

بھٹکل 10/ اکتوبر 2019(فکروخبرنیوز) سالوں سے اتی کرم اراضی پر اپنے مکانات تعمیر کرکے رہائش پذیر افراد کو مکانات کی درستگی سے روکنے او رانہیں فوریسٹ افسران اور عملہ کی جانب سے پریشان کیے جانے کے خلاف آج بھٹکل میں ضلع آرنیا بھومی ہکو ہوراٹاگاررا ویدیکے نامی تنظیم کی جانب سے ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس احتجاجی جلسہ میں تعلقہ کے مختلف دیہات کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنایا۔ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے بھی اس احتجاج کو اپنی حمایت دی تھی۔ اجلاس میں فوریسٹ افسران کی زیادیتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے فوری طور پر اس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا اور نہ رکنے پر اسی طرح کا جواب دینے کی بھی بات کہی گئی۔ اجلاس میں موجود حاضرین نے فوریسٹ افسران پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان پر کئی طرح کے الزامات بھی عائد کیے۔ ہوراٹا گاررا سمیتی کے صدر رویندر نائک ایڈوکیٹ نے فوریسٹ افسران کی جانب سے کی جارہی کارروائیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ اس طرح کرنے کا حق انہیں کس نے دیا ہے۔ غریب او ربے سہارا عوام جب اپنے لیے سہارے کے طور پر چھوٹے سے گھر کی تعمیر کا ارادہ کرتے ہیں یا پھر اپنے گھر کو ہی درست کرنے شروع کرتے ہیں تو محکمہئ جنگلات کی زمین کا حوالہ دے کر ان کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب سے محکمہئ جنگلات کا چپراسی فوریسٹ اراضی پر عالیشان گھر تعمیر کرتا ہے اور اس کو روکنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ انہوں نے سوال کیا کہ سالوں سے قیام پذیر افراد اپنے گھر کی درستگی کیے بغیر کیسے اپنی زندگی کی گاڑی چلا سکتے ہیں۔ ان کے مکانات کو نمبر بھی دیا جاچکا ہے اور بجلی بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس کے باوجود انہیں پریشان کرنے پر وہ کہاں جائیں گے؟رویندر نائک نے قانون کے حوالہ سے کہا کہ ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت اس سے قبل اتی کرم داروں کو نہ نکالنے کا حکم جاری کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود محکمہئ افسران کا اتی کرم داروں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے اور جنگلات کی اراضی کے بہانے ان پر ظلم کیا جارہا ہے جو اب کسی بھی حالت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے سابق صدر جناب مزمل قاضیا نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ کی بات کہتے ہوئے اتی کرم داروں کو نکال باہرکرنا صحیح نہیں ہے۔ قانون کا حوالہ دے کر غریب عوام کو ستایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون جاننے والوں کو ہی فاریسٹ افسران قانون سکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اب جو لوگ اتی کرم اراضی پر مقیم ہیں انہوں نے گویا بنجر زمین کو آباد کرنے کا کام کیا ہے اور سالوں سے وہ یہاں پر مقیم ہیں۔ ایسے میں ان کو نشانہ بناناٹھیک نہیں ہے۔ 
جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ اس کام کو مزید تقویت دینے کے لیے ہمیں مذہب سے اوپر اٹھ کر ہاتھ سے ہاتھ ملانے کی ضرورت ہے اور اس مسئلہ کو حل کرنے کی ضرورت ہے، انہو ں نے کہا کہ چین اور تبت سے آئے لوگوں کے لیے ہندوستان میں اراضی دی گئی ہے، ہم لوگ ہندوستان کے اصل شہری ہیں تو ہمیں کیوں دوگنٹہ اور پانچ گنٹہ اراضی مہیانہیں کی جاسکتی۔ 
بھٹکل کی بعض اراضی کو شرواتی جنگلات میں ضم کرنے اور فاریسٹ افسران کے ظلم کو روکنے کے خلااسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کے توسط سے یادداشت پیش کی گئی۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے فاریسٹ افسران کے موقع پر پہنچ کر یادداشت حاصل نہ کرنے پر بھی کئی طرح کے سوالات کیے اور انہیں سخت آڑے ہاتھوں لیا۔ اسٹیج پر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے صدر جناب ایس ایم سید پرویز، ہیبلے پنچایت ممبر سید علی، مادیوا نائک اور دیگر موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا