English   /   Kannada   /   Nawayathi

اتی کرم اراضی کو لے کر بھٹکل میں جمعرات کے روز صبح دس بجے منعقد ہورہا ہے عظیم احتجاج ,عوام سے شرکت کی اپیل

share with us

مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے کثیر تعداد میں احتجاج میں شرکت کی اپیل کی 

بھٹکل 09/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  شیموگہ شراوتی وائلڈ فوریسٹ منصوبہ کے لیے بھٹکل تعلقہ کے مختلف دیہاتوں کی فوریسٹ زمینوں کو شامل کرنے کے سلسلہ میں حتمی فیصلہ اور اتی کرم داروں کی طرف سے اتی کرم زمینوں کے حقوق کے لیے دی گئی درخواستوں کے سلسلہ میں سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت دوبارہ جانچ پڑتال کی کارروائی نہ کیے جانے کے خلاف کل بروز جمعرات صبح گیارہ بجے شمس الدین سرکل پر ایک احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔یہ احتجاج ضلع ہوراٹا سمیتی کے بینر تلے منعقد کیا جارہا ہے جس میں اس سمیتی کے ضلعی صدر رویندر نائک (وکیل) بھی شرکت کریں گے۔ عوام کے اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ دیتے ہوئے یہاں کے فلاحی اور سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم نے بھی اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے ذمہ داران صدر جناب ایس ایم پرویز اور جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی نے کثیر تعداد میں اس میں شرکت کی درخواست کی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا