English   /   Kannada   /   Nawayathi

صیہونی ریاست کا اسرائیل بائیکاٹ تحریک کے بانی کی شہریت ختم کرنے پرغور

share with us

یروشلم :09اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) اسرائیلی ریاست کے لیے عالمی سطح پر بائیکاٹ تحریک ایک بڑی پریشانی کا باعث بنی ہوئی اور اس تحریک کے بانی ایک فلسطینی کی شہریت منسوخ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی اخبارنے بتایاکہ اسرائیلی وزیر داخلہ آریہ ڈری نے اسرائیل کی نام نہاد پاپولیشن اینڈ امیگریشن اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ ریاست کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی بنیاد پر بی ڈی ایس تحریک کے بانیوں میں سے ایک عمر برغوثی کی شہریت ختم کرنے کے بارے میں اپنی رائے دے۔

عبرانی اخبار کے مطابق حالیہ برسوں میں قابض حکومت نے عمر برغوثی کے خلاف مہم شروع کی کیونکہ برغوثی نے عالمی سطح پر اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کی موثر مہم برپا کررکھی ہے۔2017 البرغوثی کو عکا شہر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس وقت لیکوڈ پارٹی کی کنیسٹ ممبر کیٹی شیٹریٹ نے جج دینا زلبر اور وزیر داخلہ آریہ ڈری سے ان کے ملک بدری کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈیری نے کہا کہ وہ اسرائیل میں برغوثی کی شہریت منسوخ کرنے اور اسرائیلی شہریت سے استفادہ کرنے سے مکمل طورپر محروم کرنے پرکام کررہے ہیں۔

اسرائیلی کنیسٹ میں عرب اتحاد کے سربراہ ایمن عودہ عمر البرغوثی کی شہریت منسوخ کرنے کی مہم کو اور مطالبے کو جمہوریت کی نفی اور نسل پرستانہ طرز عمل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج برغوثی کی شہریت منسوخ کی تو یہ ایک مثال بن جائے گی اور کل کو ہر اس شخص کی شہریت خطرے میں ہوگی جو اسرائیل کے ساتھ متفق نہیں۔

ایمن عودہ کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیلی حکومت کی طرف سے ایمن عودہ کے خلاف نفرت آمیز مہم روکنے کے لیے پوری کوشش کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا