English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضعیف العمر خاتون نے سائیکل پر ڈیتھ روڈ عبور کرکے دنیا کو حیران کردیا

share with us

سکرے :09اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)بولیویا کی ضعیف العمر خاتون نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ڈیتھ روڈ کے نام سے مشہور دنیا کی خطر ناک ترین سڑک پر سائیکل چلاکر دنیا کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بولیویا کی رہائشی 70 سالہ خاتون میرتھامنوز نے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع سیدھی اور خطرناک ترین سڑک ڈیتھ روڈ پر منعقد ہونے والی’اسکاے ریس‘ میں نہ صرف حصّہ لیا بلکہ خطروں سے بھری سڑک کو عبور کرنے میں بھی کامیاب ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ میرتھامنوز اسکائے ریس میں شرکت کرنے والی سب سےعمر رسیدہ خاتون تھیں جنہوں نے مذکورہ ریس میں حصّہ لےکر اپنی برسوں کی خواہش کو پورا کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیتھ روڈ کے اردگرد موجود پہاڑ کی چوٹیاں ہر وقت سفید چادر اوڑھے رہتی ہیں جبکہ وہاں کا موسم بھی اکثر خراب رہتا ہےیہاں کبھی بارش ہوتی تو آئے دن لینڈ سلائیڈنگ ہوتی رہتی ہے جو یہاں عام سی بات ہے۔

سیکڑوں افراد 60 کلومیٹر طویل ڈیتھ روڈ کو عبور کرنے اپنے جنونی شوق میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ضعیف العمر خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل میرے بیٹے کا اچانک انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد ان کا کہنا تھا سائیکل چلانے سے انہیں اپنے اندر کے دکھ کو کم کرنے اور اپنے آپ کو حوصلہ دینے میں مدد ملتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سالہ میرتھامنوز نے بتایا کہ انہوں نے دیتھ روڈ پر سائیکلنگ کے حوالے سے اپنے اہل خانہ اور اپنی دوست (ماہر نفسیات) سے مشورہ کیا اور پھر اپنے سفر کا آغاز کیا اور خوش قسمتی سے میں نے کامیابی سے اپنا سفر تمام کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس طرح کی سائیکل ریس سے بہت لطف اندوز ہوتی ہیں اور ان کے 6 پوتی پوتے بھی ہیں اور وہ ان کے ساتھ بھی سائیکلنگ کرتی ہیں تاکہ ان میں بھی یہ شوق جنم لے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا