English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی شام میں فوجی آپریشن: متعلقہ ممالک کو مطلع کریں گے، ترک وزیر خارجہ

share with us

انقرہ:09اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو نے کہا ہے کہ شمال مشرقی شام میں متوقع ترک فوجی آپریشن کے بارے میں تمام ضروری اور متعلقہ ممالک کو مطلع کیا جائے گا۔ انہوں نے آج بدھ کے روز کہا کہ اس فوجی آپریشن کی اطلاع دمشق میں شامی حکومت کو بھی دی جائے گی۔ قبل ازیں آج ہی ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ایک قریبی ساتھی نے کہا تھا کہ ترک فوجی دستے شامی باغیوں کے گروپ فری سیریئن آرمی کے ساتھ جلد ہی سرحد عبور کر کے شمالی شام میں داخل ہو جائیں گے۔ اس ممکنہ فوجی آپریشن سے چند روز پہلے امریکا نے شمالی شام سے اپنے فوجی دستوں کے اچانک انخلاء کا اعلان کر دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا