English   /   Kannada   /   Nawayathi

جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال اسلام میں منع ہے،ایرانی سپریم لیڈر

share with us

تہران:09اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی بھی کوئی جوہری ہتھیار بنانے یا بنانے کے بعد اس کے ممکنہ استعمال کی کوئی خواہش نہیں کی۔ خامنہ ای نے بدھ کے روز کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال اسلام میں منع ہیں۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن سے نشر ہونے والے علی خامنہ ای کے ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایٹمی اسلحہ تیار کرنا اور اسے ذخیرہ کرنا مذہبی طور پر حرام ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کے بقول ایران کے پاس جوہری ٹیکنالوجی تو ہے لیکن اس نے خود کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے ہمیشہ دور ہی رکھا ہے۔ تہران حکومت اپنے خلاف ان الزامات کو ہمیشہ مسترد کرتی آئی ہے کہ اس نے کبھی کوئی ایٹم بم بنانے کی کوشش یا خواہش کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا