English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملائیشیائی وزیر اعظم نے ہندوستانی مطالبات مستردکر دئے ،کہا جہاں موقع ملے کشمیر کے لئے بلند کروں گا آواز

share with us

کوالا لمپور:09اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں کشمیر میں جاری بندشوں کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا جس پر ہندوستانی وزارت خارجہ کی طرف سے ان کے اس بیان کی مذمت کی گئی تھی اورانہیں اپنے بیان پر غورکرنے کے لئے کہا گیا تھا لیکن مہاتیر محمد نے کشمیر سے  متعلق بیان کو واپس لینے کے ہندوستانی دباؤ کو مسترد کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھارتی حکومت کی جانب سے  کشمیر سے متعلق اپنے ریمارکس کو واپس لینے کے مطالبے پر کہا ہے کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں اور حال ہی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں بھی وہی بات دوہرائی تھی اور جہاں جہاں موقع ملا، کشمیریوں کی آواز بنوں گا۔

مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کو کشمیریوں پر حملہ اور ناجائز قبضہ قرار دیا تھا اور اقوام متحدہ سے اپنی  رٹ قائم کرتے ہوئے کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا تھا۔

وزیراعظم مہاتیر محمد کے عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر اُٹھانے پر ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ملائیشیا سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے جس پر ملائیشیا کو مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا