English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرڈیشور میں لائف گارڈس کی مدد سے چار ڈوبتے افراد کو بچالیا گیا

share with us

بھٹکل 08/ اکتوبر 2019(فکروخبرنیوز) گدگ سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ کو تیراکی کے دوران لائف گارڈ کی مدد سے بچالیے جانے کا واقعہ مرڈیشور ساحل پر پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آٹھ افراد مشتمل ایک گروہ سیاحت کے لیے مرڈیشور آیا ہوا تھا۔ تیراکی کے دوران وہ سمندر کی لہروں کی زد میں آگئے اور ساحل پر پہنچنے کی جاں توڑ کوشش کے باوجود ساحل پر پہنچنے میں ناکام رہے۔ اس وقت وہاں موجود لائف گارڈ نے اپنی انتھک کوششوں کے نتیجہ میں چاروں افراد کو بچالیا جن میں دو لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ سمندر میں اترنے سے قبل ہی انہیں آگاہ کیا گیا تھا اور کئی لوگوں نے نہ اترنے کی صلاح دی تھی لیکن اس کے باوجود انہیں نے کسی کی نہیں سنی۔مرڈیشور ساحل پر اکثر دیکھا جاتا ہے کہ سیاح کثیر تعداد میں سمندر میں اتر جاتے ہیں لیکن انہیں سمندر کے پانی کے بہاؤ کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ لہروں کی زد میں آکر اپنی جان کھو بیٹھتے ہیں۔ عام لوگوں کے مطابق وہاں پر لائف گارڈ کے تعیینات کیے جانے کی وجہ سے کئی ایک لوگ حادثہ کا شکار ہوتے ہوتے رہ گئے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا