English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل سمیت ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی کڑک اور گرج کے ساتھ ہوئی زور دار بارش 

share with us

بھٹکل 08/ ااکتوبر 2019(فکروخبرنیوز)  شہر میں کل رات کڑک اور گرج کے ساتھ زور دار بارش ہوئی۔ کل رات تقریباً ساڑھے دس بجے کے بعد کڑک اور گرج کے ساتھ بارش شروع ہوئی۔ شروع شروع میں کڑک کی آواز معمولی تھی لیکن کچھ ہی دیر میں بھیانک طور پر کڑک اور گرج کی آوازیں شروع ہوئیں جس سے لوگ محصور ہوکر رہ گئے۔ کئی علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفرمر (ٹی سی) کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ کڑک اور گرج کے ساتھ بجلی غائب ہوگئی۔ موسم دیکھ کر لوگوں کا اندازہ تھا کہ رات بھر بجلی نہیں آئے گی لیکن ہیسکام افسران اور عملہ نے اپنی بیداری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے کچھ ہی منٹوں میں اس کاانتظام کیا۔ بھلے ہی کچھ دیر بعد دوبارہ بجلی چلی گئی لیکن دوبارہ بجلی بحال کردی گئی۔ رات بھر ہوئے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے ہیسکام عملہ کے افراد نے گشت شروع ہوگیا او رجہاں جہاں درستگی کی ضرورت تھی وہاں ضروری کام انجام دیا گیا۔ بعض ان علاقوں میں جہاں ٹرانسفر کی تبدیلی کی وجہ سے دوپہر تک بجلی غائب رہی۔ ریاست کے دیگرتلعقوں ہاسن، چکمنگلور، ٹمکو ر میں بھی کل رات زور دار بارش کی اطلاعات ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا