English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرکزی حکومت نے کرناٹک میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 897کروڑ روپئے جاری کیے 

share with us

بنگلور07/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  مرکزی حکومت کی جانب سے سیلاب سے متأثرہ علاقوں کے لیے جاری کیے گئے 1200کروڑ روپئے کے بعد اب مرکزی حکومت نے مزید 897کروڑ جاری کیے ہیں، ریاستی حکومت نے بھی اس کے لیے 303کروڑ روپئے جاری کیے ہیں۔ سیلاب متأثرہ علاقوں کے لیے جاری کی گئی کل رقم 2400کروڑ بنتی ہے۔ اس بات کی اطلاع بیدر کے ایم پی بھگونت کھوبا نے دی ہے۔ انہوں نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا اپوزیشن پارٹیاں مرکزی حکومت پر بے جاتنقید کررہی ہیں انہوں نے ریاست میں 25ارکان پارلیمنٹ کو تنقید کرنے پر اسے مایوس کردینے والی تنقید قرار دیا۔ مذکورہ مالی امداد کے جاری کرتے ہی ان تنقیدوں کا منہ بند ہوجانا چاہیے۔ بھگونت کھوبا نے بتایا کہ سیلاب زدگان کی بازآباد کاری اور دیگر کام وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی ایوروپا اچھے طریقے سے انجام دے رہے ہیں، ان کے کیے گئے کام تمام کے لیے حوصلہ بخش اور نقش پا ہیں۔تمام ضلع کی عوام کے مسائل کو انہوں نے حل کیا ہے۔انہوں نے کانگریس اور جنتادل (ایس) پر الزام عائد کیا کہ ہماری حکومت پر الزام لگانے والے کانگریس اور جے ڈی ایس قائدین نے اپنے اشتراک والی حکومت کی میعاد میں سیلاب زدگان کے لیے مکانات تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک کوئی مکان تعمیر نہیں کیا گیا ہے۔ انہو ں نے سیلاب زدگان کے لیے جاری رقم پر اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا