English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاستی اسمبلی کا اجلاس 10تا 12اکتوبر کو بنگلورو میں 

share with us

بنگلورو 07/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  ریاستی اسمبلی کا اجلاس 10تا 12اکتوبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تین روزہ یہ اجلاس بیلگاوی سورنا سودھا میں منعقد کیے جانے کااعلان کیا گیا تھا جو بعد میں بنگلورو ہی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سیلاب اور بارش سے متأثرہ شمالی کرناٹک کے علاقوں کو ریاستی اور مرکزی حکومت کی جانب سے فنڈس مہیا نہ کیے جانے سے عوام برہم ہیں۔ انہو ں نے بیلگاوی اسمبلی اجلاس کے موقع پر اپنے مطالبات منوانے مختلف سیاسی وغیر سیاسی تنظیموں کی قیادت میں بیلگاوی سیشن کے دوران احتجاج کی دھمکی دی تھی جس کے نتیجہ میں حکومت نے بییلگاوی کے بدلے بنگلور میں ہی اسمبلی اجلاس کے دوران عوامی مسائل کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں اور دیگر تنظیموں کی جانب سے احتجاج کے پیش نظر 10تا 12اکتوبر اسمبلی اجلاس ختم ہونے تک ودھان سودھا کے اطراف واکناف جلسے جلوس اور احتجاج پرپابندی عائد کرکے امتناعی احکامات نافذ کردئیے گئے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا