English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کی جنگ بندی پیشکش: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے باہمی مشورے

share with us

صنعاء:07اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)یمنی خانہ جنگی میں حوثی باغیوں کی طرف سے جنگ بندی کی پیشکش کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام نے آپس میں عسکری نوعیت کے مشورے کیے ہیں۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمنی جنگ میں حوثیوں کے خلاف عسکری اتحاد میں شامل دو اہم ترین ممالک ہیں۔ اس سے قبل ریاض میں سعودی حکومت نے ایران نواز حوثی باغیوں کی فائر بندی پیشکش پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ اس سلسلے میں ابوظہبی میں ہونے والی مشاورت میں سعوی نائب وزیر دفاع پرنس خالد بن سلمان اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے حصہ لیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا