English   /   Kannada   /   Nawayathi

یو این اجلاس سے لوٹ رہے عمران خان کے طیارہ کو روکنے میں محمد بن سلمان کا ہاتھ تھا ؟؟ جانیں کیا ہے حقیقت

share with us

اسلام آباد:07اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں تقریر دینے کے بعد جس طیارہ سے واپس لوٹ رہے تھے، اسے راستے میں ہی تکنیکی خرابی کے سبب واپس کرنا پڑا تھا۔ یہ طیارہ سعودی عرب کے شہزادے کا تھا جو انھوں نے عمران خان کو امریکہ امد و رفت کے لیے دیا تھا۔ لیکن اب پاکستانی رسالہ ’فرائیڈے ٹائمز‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں ائی تھی بلکہ یو این جی اے یعنی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں عمران خان کی تقریر سے سعودی پرنس بے حد ناراض ہو گئے تھے، اور اسی لیے انھوں نے اپنا طیارہ واپس بلا لیا تھا۔
’فرائیڈے ٹائمز‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں عمران خان کے ذریعہ دی گئی تقریر سے کراون پرنس ناراض تھے اسی لیے انھوں نے اپنا طیارہ واپس بلایا۔ یو این جی اے میں شرکت کے لیے امریکہ کے سفر سے پہلے عمران خان سعودی عرب گئے تھے۔ سعودی سے عمران خان کمرشیل فلائٹ سے ہی نیو یارک جانے والے تھے، لیکن سعودی پرنس نے انھیں مہمان کے طور پر اپنا خصوصی طیارہ مہیا کرایا تھا۔ عمران اسی طیارے سے واپس لوٹ رہے تھے، لیکن اسے بیچ راستے سے واپس لوٹنا پڑا تھا۔
رسالہ ’فرائیڈے ٹائمز‘ نے یہ کہہ کر سب کو حیران کر دیا ہے کہ طیارہ میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں ائی تھی، بلکہ یہ محمد بن سلمان کی ناراضگی تھی، جس کی وجہ سے عمران کے طیارہ کو لوٹنا پڑا تھا۔ وہیں، پاکستان حکومت نے فرائیڈے ٹائمز کی رپورٹ کو سراسر غلط بتایا ہے۔
رسالہ نے اپنی رپورٹ میں عمران حامیوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں عمران خان کے شیدائی بنے رہنے والوں نے نیویارک سے لوٹنے پر ان کا فاتح اور ہیرو جیسا استقبال کیا۔ یہاں تک کہ جس طیارہ سے عمران واپس لوٹ رہےتھے، اسے ایف-17 تھنڈر طیاروں کے گھیرے میں عزت کے ساتھ لائے جانے کا مشورہ بھی دیا۔
رسالہ نے لکھا کہ ان حامیوں کو لگتا ہے کہ عمران نے کشمیر، اسلاموفوبیا جیسے سبھی خاص ایشوز پر اثردار طریقے سے بات رکھی۔ انھیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ عمران کی تقریر کے دوران ہال نصف خالی پڑا تھا اور عمران نے مان لیا تھا کہ پاکستان القاعدہ دہشت گردوں کو تربیت دیتا تھا۔
پاکستان حکومت کے ترجمان نے ’فرائیڈے ٹائمز‘ کی اطلاع پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے اسے غلط بتایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ”سعودی کراون پرنس کی طرف سے عمران کے طیارے کو کناڈا سے واپس امریکہ بلانے کی خبر غلط ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے حکمراں کے درمیان بہترین رشتہ ہیں۔ رپورٹ میں وزیر اعظم کی عالمی لیڈروں کے ساتھ کامیاب بات چیت کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ترکی اور ملیشیا کے لیڈروں سے وزیر اعظم کی ملاقات پر اپنے مطابق نتیجہ نکال لیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کا مقصد سیاسی فائدہ کے لیے بھائی چارہ والا رشتہ رکھنے والے دو ممالک کے درمیان رشتوں پر حملہ کرنا ہے۔ ہم اسے سرے سے خارج کرتے ہیں۔“

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا