English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب، ایران نے کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات کا اشارہ دے دیا

share with us

ریاض :06اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی ولی عہد بن سلمان نے پاکستان اور عراق سے خطے میں تناؤ ختم کرانے کےلیے ایران سے اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ دیرنیہ دشمن سعودی عرب اور ایران نے کشیدگی کم کرنے کےلیے آپس میں مذاکرات کرنے کا اشارہ دیا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی عرب ایران سے بلواسطہ کشیدگی کم کرنے کےلیے بات چیت کرنے کو تیار ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان اور عراق سے ایرانی قیادت سے بات چیت کرنے کی درخواست کی ہے۔امریکی میڈیا کے دعوے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور عراق سے مشرق وسطیٰ میں جاری تناؤ ختم کرانے کےلیے ثالثی کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا تھا کہ سعودی عرب نے تیل کی تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران کا کوئی کردار سامنے آیا تو جواب دیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی وزات خارجہ کا حملے کے بعد کہنا تھا کہ ہفتے کی صبح دمام کے قریب کمپنی کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیاتھا، آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس پر قابوپالیا تھا

سعودی وزارت خارجہ نے حملے کے ذرایع سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے اور ان کا یہ کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں، حملے میں جانی نقصان سے متعلق بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

یاد رہے سعودی عرب میں آئل فیلڈز پر ہونے والے حملوں کے بعد امریکہ کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے حوثی باغیوں نے نہیں کیے بلکہ ان حملوں میں براہ راست ایران ملوث ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا