English   /   Kannada   /   Nawayathi

نائیجیریا: دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کا حملہ، 16افراد ہلاک

share with us

:06اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)نائیجیریا کے شمال مشرق میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 16افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ایک فوجی شخصیت نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے صوبہ بورنو  سے منسلک گاوں ماورو میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

فوجی شخصیت کے مطابق حملے میں 11 فوجیوں سمیت 16 افراد ہلاک  اور کثیر تعداد میں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔فوجی شخصیت کا کہنا ہے کہ حملے میں 2 فوجی لاپتہ ہیں اور دہشت گرد فوجیوں کا اسلحہ لے کر فرار ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف نائیجیریا ائیر فورس کے ترجمان اِبی کُنلے ڈارامولا نے کہا ہے کہ چاڈ جھیل کے اطراف میں دہشت گرد تنظیم کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔

آپریشن میں دہشت گرد تنظم کے کیمپ کو تباہ اور کثیر تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا