English   /   Kannada   /   Nawayathi

میری معزولی کی تحقیقات امریکی عوام کے خلاف ایک جعل سازی ہیں: ٹرمپ

share with us

واشنگٹن:06اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی معزولی کی تحقیقات شروع کروانے پر ڈیموکریٹس کو 2016 اور 2020 کے انتخابات میں  مداخلت کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

ٹرمپ نے اسمبلی میں ڈیموکریٹس کی طرف سے اپنی معزولی  کے لئے تحقیقات شروع کروائے جانے کے بارے میں ٹویٹر  پیج سے مختلف بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرائن کے صدر ولادی میر زلنسکی  کے ساتھ ٹیلی فونک مذاکرات کے بارے میں مخبر رپورٹ کا حقیقت کے ساتھ  دور دور سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسمبلی کی خفیہ کمیٹی  کے سربراہ  ایڈم سکف اور اسمبلی کی اسپیکر نینسی پلوسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ میں ان مذاکرات کی ریکارڈنگ کو نشر کر دوں گا۔ لیکن میرا ایسا کرنا ان کے لئے ایک سرپرائز ہو گیا اور وہ پکڑے گئے۔ یہ تحقیقات امریکی عوام کے خلاف ایک جعل سازی ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو روکنے کی اپیل کی ہےاور کہا ہے کہ "ڈیموکریٹس کوئی کام نہیں کرتے ۔ انہوں نے صرف 2016 کے انتخابات میں ہی مداخلت نہیں کی بلکہ 2020 میں بھی مداخلت کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں "۔

صدر ٹرمپ نے 2016 میں صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن  کے بارے میں کرپشن کے دعووں پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ" جعل ساز ہیلری کلنٹن اسمبلی کی طرف سے باقاعدہ طلب کردہ 33 ہزار میلوں کو ایسڈ سے مٹا سکتی ہیں لیکن میں یوکرائن کے صدر کے ساتھ اصول کے دائرے میں ایک ٹیلی فونک ملاقات نہیں کرسکتا یہ کیسی تفتیش ہے"؟

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی اپنے دورہ یونان کے دوران اسمبلی کی طرف سے وزارت خارجہ سے طلب کردہ دستاویزات کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا  ہے کہ "ہم سے طلب کردہ دستاویزات کے بارے میں ابتدائی ثبوت کے طور پر وزارت خارجہ کی طرف سے کل رات اسمبلی کو ایک مراسلہ روانہ کیا گیا ہے۔ قانون کی رُو سے جو بھی کرنا ضروری ہوا کریں گے"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا