English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب، روسی انویسٹمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو کے لیے اعلی اعزاز

share with us


 محمد بن سلمان کی روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹوسے ملاقات،اہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا


ریاض:05 اکتوبر 2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو کیریل دمتریو سے ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران روسی اعلی عہدے دار کو مملکت کے شہری اعزازکنگ عبدالعزیز آرڈر(سیکنڈ لیول)سے نوازا گیا۔ دمتریو کو یہ اعزاز روس اور سعودی عرب کے درمیان تعاون مضبوط کرنے کی ان کی گراں قدر کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے بیچ خصوصی تعلقات بالخصوص سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔کیریل دمتریو کو شہری اعزاز دیے جانے کی تقریب میں سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر اور وزیر مملکت مساعد بن محمد العبیان نے بھی شرکت کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا