English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں اردو کو فروغ دینے کے مقاصد کے تحت سمینار اور کل ہند مشاعرہ کا انعقاد 

share with us


سابق چیرمین کرناٹکا اردو اکیڈمی جناب مبین منور کی شرکت
بھٹکل 04/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  شہر میں جمعرات کے روز کل ہند سمینار کے ساتھ ساتھ کل ہند مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ادباء وشعراء نے شرکت کرتے ہوئے اپنے اردو کی ترقی اور اس کی ترویج کے لیے کوشاں رہنے پر زور دیا۔ سمینار صبح ساڑھے نو بجے الافراح شادی ہال میں منعقد کیا گیا اسی روز رات ساڑھے نو کل ہند مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں  مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے شعراء نے اپنے اپنے کلام سے نوازا۔ مقامی شعراء نے اپنا کلام سناتے ہوئے حاض رین کو خوب محظوظ کیا۔ شعراء نے حالاتِ حاض رہ کے ساتھ ساتھ حاضرین کو تاریخ کی بھی سیر کرائی۔ کئی شعراء نے اپنے بہترین کلام سناتے ہوئے خوب داد بھی حاصل کی۔     سابق چیرمین کرناٹکا اردو اکیڈمی جناب مبین منور نے مشاعرہ کی صدارت فرمائی اور نعتیہ اشعار کے ذریعہ سے اللہ کے نبی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے حاضرین کو بھی ان کے طریقوں کو اپنا کر زندگی گذارنے کا پیغام دیا۔ رات دیر گئے مشاعرہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ 
صبح ساڑھے نو بجے منعقدہ سمینار میں اردو کے فروغ کے لیے ہر ایک کو آگے آنے کی دعو ت دی گئی اور اردو کے ساتھ ہورہے سوتیلے سلوک پر افسوس کا بھی اظہار کیاگیا۔ سابق چیرمین کرناٹکا اردو اکیڈمی بنگلورو جناب مبین منور صاحب نے اپنے خیالات کے دوران ملک کے میں اردو زبان کے تعلق سے برتی جارہی بے رخی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اردو کو مزید ترقی دلانے کے لیے ہمہ جہتی ترقی کی بات کہتے ہوئے بھٹکل کو اردو کی سرزمین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکل میں اردو کے تعلق سے کی جانے والی کوششیں قابلِ مبارکباد ہیں، ہمیں انہیں پر بس نہیں کرنا ہے بلکہ اس کو آگے بڑھانے پر زور دینا ہے۔ انہو ں نے سمینار میں کم تعداد میں لوگوں کی شرکت افسوس کا بھی اظہار کیا۔ 
امامس کونسل کے نائب صدر جناب کی معظم علی قاسمی نے جنگِ آزادی میں اردو داں طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا وافر حصہ رہا ہے۔ آج انہیں پر نشانہ سادھا جارہا اور ان پر الزام تراشیاں کرتے ہوئے انہیں ہر طرف سے گھیرنے کی سازش رچی جارہی ہے اور وہ لوگ جنہوں نے اس ملک کی آزادی کو کوئی کردار ادا نہیں کیا وہ اقتدار پر قابض ہوچکے ہیں۔ 
انجمن حامیئ مسلمین کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو نے کہا کہ عوام الناس کا یہ خیال حقیقت پر مبنی نہیں ہے کہ اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے ترقی نہیں کرتے بلکہ کئی ایک مثالیں موجود ہیں کہ انہوں نے اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرکے ترقی کی اور ماشاء اللہ ا ب ان کی انگریزی کے ساتھ ساتھ کنڑا بھی اچھی بول اور لکھ لیتے ہیں۔ لہذا اردو کے فروغ کے لیے مزید کوششیں ہونی چاہیے اور انجمن بھی اس میدان میں مدتوں سے کوششیں کرتا آرہا ہے۔ 
اس موقع پر قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی، نائب قاضی جماعت المسلمین 
بھٹکل مولانا عبدالعظیم قاضیاندوی، نقشِ نوائط کے روحِ رواں مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب، ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل جناب ماسٹر محمد شفیع صاحب وغیرہ موجود تھے۔ 
ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز اقبال بنگالی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، نعت مستنیر نے پیش کی اور نظامت کے فرائض مولانا عبدالمغنی اکرمی ندوی نے بحسنِ خوبی انجام دئیے۔ سمینار کی صدارت مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی نے فرمائی۔ دعائیہ کلمات یہ سمینار اپنے اختتام کو پہنچا۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا