English   /   Kannada   /   Nawayathi

 بھٹکل مسلم جماعت کیرلا نے سیلاب متأثرین کے لیے تعمیر کیا بی اے ایم ولیج،پہلے مرحلہ کے سولہ مکانات کی تعمیر مکمل

share with us

بھٹکل 03/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  گذشتہ سال کیرلاکے وائناڈ میں آئے سیلاب سے متأثرہ افراد کے لیے بھٹکل مسلم جماعت کیرلانے مکانات تعمیر کرکے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے مرحلہ کے سولہ مکانات تیار ہوچکے ہیں جن کا افتتاح 6اکتوبر بروز اتوار صبح دس بجے ہورہا ہے اس کے بعد متأثرین کو گھروں کی چابیاں حوالے کی جائیں گی۔ بی ایم جے ولیج کے چیرمین جناب عبدالمجید جوکاکو نے ہمیں بتایا کہ کیرلا میں آئے سیلاب میں وائناڈ شہر کے افراد بہت زیادہ متأثر ہوئے تھے اور مالی طور پر کمزور افراد کے لیے بھٹکل مسلم جماعت کیرلا نے مکانات تعمیر کرنے کے لیے پاؤنے دو ایکڑ اراضی خریدی جسے بی ایم جے ولیج کے نام سے موسوم کیا گیا ہے اور اس میں پہلے مرحلہ میں سولہ مکانات تیار ہوچکے ہیں اور دوسرے مرحلہ کے لیے 12مکانات کا بھی سنگِ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔  اس تقریب میں حکومت کیرلا کے ریوینو محکمہ کے پرنسپال سکریٹری ڈاکٹر وی وینو آئی اے ایس شرکت کریں گے،بی ایم جے ولیج کے دوسرے مرحلے کا سنگ بنیاد  علاقہ کے رکن اسمبلی مسٹر او ۔آر کیلو کے ہاتھوں رکھا جائے گا، اسی طرح ایک اور رکن اسمبلی سی مموٹی کے ہاتھوں کلچرل سینٹر کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا