English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے اسکول اور کالجس میں منائی گئی صفائی مہم

share with us

بھٹکل :02اکتوبر2019(فکروخبرنیوز) گاندھی جینتی کے موقع پر بھٹکل انجمن حامی مسلمین بھٹکل کے زیر سرپرستی چلنے والے سبھی اسکول اور کالجس میں آج طلبااور اساتذہ کی جانب سے صفائی کا آغاز کیا گیا  ، کالج کے طلباء نے ساحل سمندراوراسکول اور کالجس کے صحن کی صفائی کی ،ساتھ ہی سرکاری اسپتال کے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم کی گئی ، اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر جناب مشتاق ، پروفیسر شوکت علی ، پروفیسر ایے ایم ملا ،پروفیسر ایم ایم جمعدار ،این سی سی افسر ذوالفقار احمد سمیت کئی اساتذہ موجود تھے

    وہیں انجمن پی یو کالج کے طلباء نے بھی صحن کی صفائی میں بخوشی حصہ لیتے ہوئے مہاتما گاندھی کے پیغام اور جنگ آزادی میں ان کی حصہ داری کی نشاندہی کرتے ہوئے صفائی مہم کو تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا،وہیں پروفیسرز نے بھی طلباء کو اسکول کے صحن کے ساتھ اپنے گلی محلے کے آس پاس بھی صفائی ستھرائی کا لحاظ رکھنے کی تلقین کی، اس موقع پر ہائی اسکول کے صدر مدرس عبداللہ عمر رکن الدین، ، مولانا عبدالحفیظ مفتاحی سمیت کئی اساتذہ و طلبا شریک تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا