English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن کے حوثی باغیوں کا دعویٰ۔ سعودی عرب کے 500 فوجیوں کو گھر میں گھس کر مارا

share with us

صنعاء:02 اکتوبر 2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں اس کی سرزمین پر سینکڑوں فوجیوں پر حملہ کر دیا ہے۔ اس حملے میں تقریبا 500 فوجیوں کی موت ہو گئی جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس حملے میں سعودی عرب کے کئی فوجیوں کو یرغمال بھی بنایا گیا ہے۔ حوثی باغیوں نے ان دعووں کے ساتھ ویڈیو اور فوٹو بھی شئیر کیا ہے۔

اس درمیان سعودی عرب کے ساتھ لڑائی کے بیچ حوثی باغیوں نے امن کی بھی پیشکش کی ہے۔ حوثی باغیوں کے حامی ٹی وی چینلوں نے بتایا کہ باغیوں نے 350 قیدیوں کو بغیر کسی شرط چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ حوثی باغیوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے۔

بتا دیں کہ پچھلے دنوں سعودی عرب میں آرامکو کی دو بڑی تیل تنصیبات پر حوثی باغیوں نے ڈرون حملہ کیا تھا۔ اس کی وجہ سے ان تنصیبات میں آگ لگ گئی تھی۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وہاں تیل کے پروڈکشن میں ہر دن 50 لاکھ بیرل کی کمی آئی ہے۔ یہ سعودی عرب کے کل تیل پروڈکشن کا نصف حصہ ہے۔ ایسے میں عالمی بازار میں تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہو رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا