English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی، ٹرک اور منی بس میں ہولناک تصادم، 8 افراد ہلاک

share with us

دبئی:یکم اکتوبر 2019(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں منی بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں منی بس ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور سمیت 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو راشد اسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 نیپالی ایک بھارتی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے

پولیس کے مطابق حادثہ صبح 4 بجکر 54 منٹ پر شیخ محمد زین روڈ شارجہ کی جانب پیش آیا۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں شارجہ میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بھارتی سیاح جوڑا ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا