English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیاحتی ویزا پرعمرہ کی بھی سہولت

share with us

ریاض:29/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی حکومت نے اپنی ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے پوری دنیا کے لوگوں کے لیے ملک میں سیاحت کے دروازے کھول دیے ہیں۔

سعودی عرب کی حکومت نے اپنی ویزا پالیسی میں غیر معمولی تبدیلی کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ' سعودی عرب میں سیاحت کی غرض سے آنے والے پوری دنیا کے مسلمان اس ویزا پرعمرہ کی سعادت بھی حاصل کرسکیں گے۔

اس ویزے کی خاص بات یہ ہے کہ سعودی مملکت میں کسی بھی غرض جانے کا متمنی فرد اپنے ہی ملک میں سعودی عرب کے نمائندہ دفاتر، سفارت خانوں اور قونصل خانوں سے سیاحتی ویزا حاصل کرسکتا ہے اور اسے آن لائن طریقے سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

لیکن متعدد ممالک جیسے امریکا، ایشیا اور یورپ کے تقریباً 49 ممالک کے سیاحوں کو چند آسان شرائط کی بنأ پر ویزے جاری کیے جائیں گے۔

اس ویزا کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ سیاح یا عازم عمرہ بغیر کسی پیشگی شرط کے عمرہ کی ادائیگی کے لیے اسے استعمال کیا جاسکتا ہے، عمرہ کی سہولت حج کے سیزن کے علاوہ پورے سال میسر ہوگی۔

سیاحتی ویزے میں کسی مخصوص مذہب یا عقیدے کی شرط نہیں رکھی جائے گی۔

مزید یہ ہے اس ویزا کے ذریعے مسلمان زائرین سعودی عرب میں سیاحت سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ فریضۂ عمرہ بھی ادا کرسکیں گے اور انھیں سعودی عرب میں 90 دن تک قیام کی اجازت ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا