English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب، دنیا بھر میں تعلیم پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والا ملک 

share with us

ریاض:28/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)آئی ایم ڈی (انٹرنیشنل مینجمنٹ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ)نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب پوری دنیا میں تعلیم پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والا ملک بن گیا ہے جبکہ سائبر سیکیورٹی پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والے ممالک میں ساتویں پوزیشن کا مالک بن گیا ہے۔  گزشتہ دنوں عالمی میڈیا نے رپورٹیں دی تھیں کہ سب سے زیادہ سائبر سیکیورٹی حملے سعودی عرب پر کئے جارہے ہیں۔۔آئی ایم ڈی کے ماتحت بین الاقوامی مسابقتی مرکز نے اپنی نئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے 3 درجے پیش قدمی کی ہے۔ سعودی ریسرچ اینڈ پبلیشنگ کمپنی سے شائع ہونے والے عربی روزنامے الاقتصادیہ کے مطابق تعلیم و تربیت کے سعودی ماہرین کا کہنا ہے کہ 2018-19ءکے قومی بجٹ کا 17 فیصد تعلیم کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا