English   /   Kannada   /   Nawayathi

خاشقجی کا قتل میری نگرانی میں ہوا ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اعتراف!

share with us

ریاض:26/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے  صحافی جمال خاشقجی کے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل  کی ذمے داری قبول کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

 محمد بن سلمان  نے امریکی  ٹی وی چینل PBS  کے پروگرام" فرنٹ لائن"  کے میزبان مارٹن اسمتھ   کے ساتھ  دسمبر 2018 کو ریاض میں     برقی گاڑیوں کے ایک مقابلے میں خاشقجی قتل کیس کے بارے میں پورگرام کے ٹریلر میں  اہم انکشاف کیے  جو کہ یکم اکتوبر کو نشرہوگا۔

اس  پروگرام کے ٹریلر میں  شہزادہ سلمان نے  قتل کیس سے متعلق کہا کہ  خاشقجی  کا قتل میری  نگرانی میں ہوا  جس کی تمام ذمے داری قبول کرتا ہوں۔ صحافی   کے ایک سوال کے جواب میں   انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں  2 کروڑ  لوگ بستے ہیں جن میں سے  30 لاکھ سرکاری ملازم ہیں جو کہ مختلف وزارتوں  کے ماتحت  کام کر رہے ہیں۔

 مارٹن اسمتھ نے مزید پوچھا کہ کیا  ان سرکاری ملازمین نے آپ کا خصوصی طیارہ استعمال کیا تھا  تو  شہزادہ  محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ  یہ کر سکتے ہیں کیونکہ   ایسا اُن کے اختیار میں ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا