:اور ہر طرح کے
فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد کو سلامتی کونسل ... غزہ: 30 ہزار سے زائد شہیدوں کے بعد اب 13 ہزار سے زائ ... اردن نے غزہ کے لیے روزانہ 500 ٹرک بھیجنے کا کیا اعلا ... اسرائیل کا ایران پر حملہ کے بعد عالمی برادری کا دو ... اسرائیل کا ایران پر حملہ: عالمی منڈی میں تیل کی قی ... آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا وضاحتی بیان ... بھٹکل : شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے ایم ایل ... وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا بی جے پی پر بڑا وار ، لگ ...

گجرات:24/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)ملک میں موب لنچنگ کے واقعات لگاتار بڑھ رہے ہیں۔ 22 ستمبر کو ہی جھارکھنڈ میں موب لنچنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جو مختلف اخبارات کی سرخیاں بنیں، اور اب گجرات میں موب لنچنگ کی خبر سرخیاں بن رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گجرات کے جام نگر ضلع میں چوری کے شک میں ایک شخص کی سات لوگوں نے زبردست پٹائی کر دی۔ اس پٹائی کی وجہ سے نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔
پولس نے 23 ستمبر کو جام نگر میں ہوئی موب لنچنگ کی تفصیل میڈیا کے سامنے پیش کی۔ میدھ پور پولس تھانہ کے ایک افسر نے اس سلسلے میں بتایا کہ واقعہ موتی کھاوڑی گاؤں میں 22 ستمبر کو پیش آیا تھا۔ اس معاملے میں تین ملزموں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ مہلوک شخص کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ 35 سال کا تھا، لیکن فی الحال اس کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔
مہلوک شخص سے متعلق کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کی صبح دیوار پھاند کر کسی مکان کے اندر گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جب کچھ لوگوں نے اسے ایسا کرتے ہوئے دیکھا تو اسے پکڑ لیا اور پھر زبردست پٹائی شروع کر دی۔ پولس افسر کا کہنا ہے کہ چور ہونے کے شبہ کی وجہ سے لوگوں نے نوجوان کی لکڑی و پلاسٹک کی چھڑوں سے پٹائی کر دی۔ پٹائی اس قدر بے رحمی سے کی گئی تھی کہ جائے وقوع پر ہی نوجوان کی موت ہو گئی۔
پولس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے تعلق سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تین ملزمین کی گرفتاری بھی ہو گئی ہے۔ گرفتار ملزمین کے نام پربھاکر ترپاٹھی، یوگیش سنگھ اور منوج سنگھ بتائے جا رہے ہیں۔ پولس کے مطابق پربھاکر اور یوگیش اتر پردیش کے باشندے ہیں جب کہ منوج بہار کا رہنے والا ہے۔ دیگر ملازمین کی تلاش پولس کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |