English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے ڈی ایس ضمنی انتخابات تنہا لڑے گی 

share with us

بنگلور 22/ستمبر 2019(فکروخبر نیوز) جے ڈی ایس نے کرناٹک میں ہورہے ضمنی انتخابات تنہا لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے ڈی ایس سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہا کہ تمام پارٹی لیڈران نے کانگریس کے ساتھ سیاسی اتحاد نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ گذشتہ تین مہینوں سے پارٹی کی میٹنگیں چل رہی ہیں۔ تمام تیس اضلاع سے کانگریس سے سیاسی اتحاد کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں صلاح ومشورہ کیا گیا ہے۔ تمام نے رائے دی ہے کہ کانگریس سے اتحاد نہ کیا جائے۔ انہو ں نے کہا کہ کے پی سی سی صدر اور اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں بھی کانگریس ہائی کمان تذبذب میں ہے۔ ایسے موقع پر جے ڈی ایس سے سیاسی اتحاد کے بارے میں فیصلہ کرنا دوسرا سر درد ہوسکتا ہے اس لیے ہم نے اتحاد نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ 15حلقوں کے ضمنی انتخابات میں آزادانہ انتخابات لڑنے کا اعلان ایچ ڈی کمارا سوامی نے بھی کردیا ہے۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ پچھلے چودہ مہینوں میں مخلوط حکومت میں ان کو کیا پریشانیاں لاحق ہوئیں تھیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا