English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی اراکین کی مصنوعی ارتھیاں رکھ کر احتجاج 

share with us

بنگلور 22/ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  سیلاب زدگان کی امداد میں مرکزی حکومت کی تاخیر کے خلاف شہر میں کرناٹک جناپرویدیکے نے احتجاج کیا۔شہر کے موریا سرکل پر 25بی جے پی اراکین پارلیمان کی مصنوعی ارتھیاں رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا او رکہا کہ سیلاب زدگان کے لیے جلد 10,000کروڑ روپئے امداد جاری نہ کی گئی تو دہلی میں پارلیمان ہاؤز کے روبرو مصنوعی ارتھیاں رکھ کر احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر ویدیکے کے ریاستی صدر رمیش گوڑا نے کہا کہ شمالی کرناٹک میں سیلاب سے 87سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ ان گھروں میں جو سرکاری دستاویزات، آدھار، راشن کارڈ اور دیگر چیزیں تھیں وہ سب تباہ ہوگئیں ہیں۔ 5ہیکڑ اراضی تک کی فصلیں تباہ ہوگئی ہے، ایک لاکھ کروڑ روپیوں سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ یہاں کے دو مرکزی وزیروں نے دورہ کیا اس کے باوجود اب تک ایک پیسہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔ مرکزی حکومت کو ریاست سے جی ایس ٹی کی صورت میں ہزاروں کروڑ روپئے آمدتی ہوتی ہے۔ مرکز کی یہ لاپرواہی اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ریاست سے بی جے پی کے 25اراکین پارلیمان منتخب ہوئے ہیں۔ جن علاقوں میں سیلاب آیا ہے وہاں بی جے پی کے ہی اراکین پارلیمان ہیں لیکن امداد کے لیے انہوں نے مرکز پر دباؤ نہیں ڈالا۔ اگر انہوں نے امداد نہیں دلائی تو ان کی رہائش گاہوں کا گھیراؤکیا جائے گا، ان کے پروگراموں میں سیاہ پٹیاں باندھ کر مظاہرہ کیا جائے گا اور ریاست گیر احتجاج شروع ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا