English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی صدر کا ملک کے دوسرے علاقے آزاد کرانے کی تیاریاں تیز کرنے کا حکم

share with us

صنعاء :22/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں بغاوت اور ملیشیا کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہونے والا ہے۔ ریاستی ادارے اپنا کام دوبارہ شروع کریں گے۔ یمن اپنے علاقائی اور عالمی امور میں ایک مرتبہ پھر پہلے کی طرح فعال کردار ادا کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سعودی دارلحکومت الریاض میں یمنی علاقے الجوف کے گورنر جنرل امین العکیمی سے ہفتے کے روز ایک ملاقات میں کیا۔

منصور ھادی نے یمنی عوام اور فوج کی صفوں میں اتحاد اور مزید تیاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح وہ ایران نواز حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ علاقے واگذار کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے کہ جب صعدہ کمشنری کے شمالی علاقے الصفراء پر عرب اتحادی کے لڑاکا طیارے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ صعدہ شمالی یمن میں حوثیوں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

ہفتے کے روز مسلح فوج کے میڈیا سینٹر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے الصفراء کے علاقوں شجع، مربع الحماد میں حوثیوں کی کمین گاہوں اور محفوظ ٹھکانوں پر بمباری کی۔ یاد رہے کہ حوثی ان مقامات کو اسمبلی پوائنٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں جہاں وہ اسلحہ، راشن اور دیگر سامان حرب رکھتے ہیں۔

عرب اتحاد کی حمایت یافتہ یمنی فوج حوثیوں کے گڑھ صعدہ میں اٹھ محاذوں پر فوجی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا