:اور ہر طرح کے
دوردرشن بھی زعفرانی رنگ میں،چوطرفہ تنقیدیں ... مدارس کی نوعیت بدلنے والا کوئی اقدام منظور نہیں: م ... 400 نہیں150سیٹیں حاصل کرنا بھی بی جے پی کے لئے مشکل : ... بی جے پی کشمیر میں ’بی‘ اور ’سی‘ ٹیموں کے نشان پ ... ایرنڈول مسجد معاملہ : سپریم کورٹ نے مسجد کی چابیاں ... سی اےاے قانون کو چیلنج کرنے والی ایک اور عرضی سپری ... فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد کو سلامتی کونسل ... غزہ: 30 ہزار سے زائد شہیدوں کے بعد اب 13 ہزار سے زائ ...

طرابلس:22/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں دو فرنٹوں پر قومی مفاہمتی حکومت فورسز اور ملک کے مشرق میں موجود مسلح لیڈر خلیفہ حفتر کی یونٹوں کے درمیان جھڑپیں دوبارہ سے شروع ہو گئی ہیں۔
قومی مفاہمتی حکومت کی طرف سے جاری برکان الغضب آپریشن کے ترجمان مصطفیٰ المجئی نے ترکی کی اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حفتر کی فورسز نے یرموک فوجی کیمپ کی طرف پیش قدمی سے تقریباً ایک ہفتہ بعد دارالحکومت کے جنوب میں الحلادت اور الیرموک فرنٹوں پر دوبارہ سے جھڑپوں کا آغاز کر دیا ہے۔
مصطفیٰ المجئی نے کہا ہے کہ قومی مفاہمتی فورسز اپنے مورچوں کا دفاع کر رہی ہیں اور جھڑپوں میں اس وقت تک 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ قومی مفاہمتی فورسز کو ضروری کمک پہنچا دی گئی ہے اور جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔
واضح رہے کہ حفتر نے دارالحکومت طرابلس پر قبضے کے لئے 4 اپریل کو حملے کا حکم دیا تھا جس کے جواب میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قومی مفاہمتی حکومت کی یونٹوں نے بھی جوابی آپریشن کا آغاز کر دیا تھا۔
قومی مفاہمتی حکومت کی یونٹیں جھڑپوں کی ابتدا سے اب تک محدود سطح پر کامیابیاں حاصل کر رہی تھیں لیکن حالیہ دنوں میں یونٹوں نے پس قدمی کرنا اور کنٹرول میں لئے ہوئے علاقوں سے محروم ہونا شروع کر دیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |