English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا: دو محاذوں پر دوبارہ سے جھڑپیں شروع

share with us

طرابلس:22/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں  دو فرنٹوں پر قومی مفاہمتی حکومت فورسز اور ملک کے مشرق میں موجود مسلح لیڈر خلیفہ حفتر کی یونٹوں کے درمیان جھڑپیں دوبارہ سے شروع ہو گئی ہیں۔

قومی مفاہمتی حکومت کی طرف سے جاری برکان الغضب آپریشن  کے ترجمان مصطفیٰ المجئی نے ترکی کی اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حفتر کی فورسز نے یرموک فوجی کیمپ کی طرف پیش قدمی سے تقریباً ایک ہفتہ  بعد دارالحکومت کے جنوب میں الحلادت اور الیرموک  فرنٹوں پر دوبارہ سے جھڑپوں کا آغاز کر دیا ہے۔

مصطفیٰ المجئی نے کہا ہے کہ قومی مفاہمتی فورسز اپنے مورچوں کا دفاع کر رہی ہیں اور جھڑپوں میں اس وقت تک 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ قومی مفاہمتی فورسز کو ضروری کمک پہنچا دی گئی ہے اور جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔

واضح رہے کہ حفتر نے دارالحکومت طرابلس پر قبضے کے لئے 4 اپریل کو حملے کا حکم دیا تھا جس کے جواب میں بین الاقوامی  سطح پر تسلیم شدہ قومی مفاہمتی حکومت کی یونٹوں نے بھی جوابی آپریشن کا آغاز کر دیا تھا۔

قومی مفاہمتی حکومت کی یونٹیں جھڑپوں کی ابتدا سے اب تک محدود سطح پر کامیابیاں حاصل کر رہی تھیں لیکن حالیہ دنوں میں یونٹوں نے پس قدمی کرنا اور  کنٹرول میں لئے ہوئے علاقوں سے محروم ہونا شروع کر دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا