English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات میں پہلی باقاعدہ یہودی عبادت گاہ

share with us

ابوظہبی:22/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات میں پہلی مرتبہ باقاعدہ یہودی عبادت گاہ (سیناگوگ) تعمیر کی جائے گی۔ مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس عبادت گاہ کی تعمیر کا کام اگلے برس شروع ہو گا اور یہ منصوبہ سن 2022 تک تکمیل پائے گا۔

سیناگوگ کی تعمیر ابوظہبی میں'ابراہمک فیملی ہاؤس‘ کمپلکس میں کی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد مختلف ابراہمی مذاہب کی عبادت گاہوں کو ایک جگہ تعمیر کرنا ہے۔ یہ منصوبہ بھی سن 2022 تک تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ابوظہبی کے ایک اخبار کا کہنا ہے کہ اس کمپلیکس میں ایک چرچ اور ایک مسجد بھی تعمیر کی جائے گی۔

رواں برس فروری میں پاپائے روم کے جزیرہ نما عرب کے پہلے دورے کے موقع پر اس منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مسلمانوں کی اکثریت والا ملک متحدہ عرب امارات اپنے آپ کو مختلف مذاہب کے لیے برداشت اور قبولیت کے تشخص کے ساتھ پیش کر رہا ہے۔ ابوظہبی حکومت کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تمام ثقافتوں اور مذاہب کے لیے مکمل آزادی موجود ہے۔ تاہم یہ بات بھی واضح ہے کہ مقامی حکومت ملکی حکم رانوں پر تنقید یا ملکی پالیسیوں سے اختلاف کی اجازت نہیں دیتی اور انسانی حقوق کے درجنوں کارکنان مختلف اماراتی جیلوں میں قید ہیں۔

  •  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا