English   /   Kannada   /   Nawayathi

بدمعاشوں سے جان بچا کر بھاگنے والے شخص کو بھیڑ نے کیا ہلاک

share with us

نئی دہلی :22/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)بچہ چوری کی بڑھتی افواہوں کے درمیان کئی بے قصوروں کی جانیں جا چکی ہیں اور کئی بے قصوروں کو شکار بنایا جا رہا ہے ، قومی راجدھانی کے اشوک نگر علاقے میں ایسی ہی واردات سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص کی اتنی پٹائی گئی کہ اس کی موت ہوگئی ، اطلاعات کےمطابق گوپال نامی شخص رفع حاجت کے لئے ریلوے ٹریک پر گیا تھا وہاں کچھ بدمعاشوں نے چاقو دکھا کر اسےلوٹنے کی کوشش کی ، گوپال ان بدمعاشوں سے جان بچا کر کسی طرح بھاگ نکلنےمیں کامیاب ہو گیا ، اور اطراف کی جھونپڑ پٹیوں کی طرف بھاگا ، اب ایک شخص کو اس طرح مشتبہ حالت میں بھاگتا دیکھ جھونپڑ پٹی کے لوگون نے اسے گھیر لیا اور بچہ چوری کے شبہ میں اسے بے تحاشا پیٹنےلگے ، اس سلسلہ میں پولس کا کہنا ہےکہ سنیچر کو گوپال کی موت کی اطلاع ملی، اسے صفدر جنگ اسپتال میں داخؒ کیا گیا تھا ، گووند نامی ایک شخص کی شکایت پر پولس نے کیس درج کر لیا ہے اور واردات کی جانچ شروع کر دی ہے ، پولس کا کہنا ہے کہ اس معاملہ میں ۳ ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، جن کے نام مونٹو ، سنت راج ، اور بھولا ہے ، ان تینوں کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے ، واضح رہے کہ بچہ چوری کے شبہ میں گزشتہ ایک مہینے میں کئی وارداتیں ہو چکی ہیں ، گزشتہ دنوں امیٹھی میں بچہ چوری کے شبہ میں ۹ مزدوروں کی پٹائی کی گئی تھی جن میں سے ایک کی موت ہوگئی تھی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا