English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب ہیلمیٹ نہیں تو پٹرول بھی نہیں

share with us

نوئیڈا :22/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)ریاست اتر پردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا کے ضلع گوتم بدھ نگر میں حادثات کہ پیش نظر 'نو ہیلمٹ نو پیٹرول' کا فارمولا نافذ کیا گیا ہے، جو ضلع میں ایک کامیابی کی ضمانت بنتا جارہا ہے۔

ضلع سپلائی آفیسر اور ان کے ساتھ کئی افسران ضلع مجسٹریٹ کے اس فارمولے کو تمام پٹرول پمپز پر نافذ کرنے اور عوام کو ترغیب دینے کے لئے مستقل طور پر دورے کر رہے ہیں تاکہ تمام شہری اپنی حفاظت کے لیے ہیلمٹ پہنیں۔

اس فارمولے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ اپنے گھروں سے بغیر ہیلمٹ پہنے پٹرول پمپ نہ جائیں، اس فارمولےکو لے کر بائک والے ہیلمٹ کےساتھ پٹرول پمپ پر پہنچ رہے ہیں۔

ضلعی کلکٹر بی این سنگھ کے ذریعہ حادثات میں جانی نقصان سے بچنے کے مقصد کےتحت ضلع کے شہری علاقوں میں 'نو ہیلمٹ نو پیٹرول ' کا فارمولا نافذ کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعہ نافذ کردہ اس اہم فارمولے کو ضلع کے مقامی لوگوں نےمستقل طور پر اپنایا ہے، اور زیادہ تر ٹو وہیلرس اپنی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرول پمپ پر ایندھن لینے کے لئے ہیلمٹ پہن رہے ہیں۔

ضلع سپلائی آفیسر اور ان کے ساتھی افسران ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے اس فارمولے کو تمام پٹرول پمپوں پر نافذ کرنے اور عوام کو ترغیب دینے کے لئے مستقل طور پر دورے کر رہے ہیں تاکہ تمام شہری اپنی حفاظت کے لئے ہیلمٹ پہن سکیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا