English   /   Kannada   /   Nawayathi

سید محمد یحیی ایس ایم جویلن تھرو میں ریاستی سطح کے مقابلوں کے لیے ہوئے منتخب 

share with us

بھٹکل 21/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  شہر کے نوجوانان مختلف کھیل مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنا اور اپنے خاندان کے ساتھ شہر بھٹکل کا بھی نام روشن کرتے آرہے ہیں۔ حال ہی میں شہر سے تعلق رکھنے والے سید محمد یحی ابن سید عثمان ایس ایم جویلن تھرو میں نونہال سینٹرل اسکول کی نمائندگی کرتے ہوئے ریاستی سطح کے مقابلوں کے منتخب ہوئے ہیں۔ فکروخبر کے مطابق اس سے قبل انہو ں نے ہائی اسکول زونل لیول میں حصہ لیتے ہوئے نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل جس کے بعد تعلقہ سطح کے مقابلوں میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ضلعی سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب ہوئے جہاں نے انہوں نے اپنی انتھک محنت کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اپنے حریفوں کو مات دے دی اور اب ریاستی سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔
ادارہ فکروخبر انہیں مبارکبادی پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا