English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل :  مزدو ر نوجوان نے کی خودکشی 

share with us

بھٹکل 21/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  چکمنگلور ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلینے کی واردات پیش آئی ہے۔ مہلوک نوجوان کی شناخت شیوراج کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو دوسال قبل بھٹکل میں مزدوری کے لیے آیا ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان اپنے ساتھ مزدوری کیا کرتا تھا۔ کچھ وقت پہلے ماں کے اصرار پر اس کا بھائی گھر لوٹ گیا لیکن شیوراج بھٹکل ہی میں مقیم تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ گاؤں واپسی کے سلسلہ میں اپنے بھائی سے اس کی نوک جھونک جاری تھی او ریہی وجہ خودکشی کی بتائی جارہی ہے۔لاش سرکاری اسپتال میں رکھی گئی ہے۔  شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا