English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک کی بی جے پی حکومت کبھی بھی گرسکتی ہے :  سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی 

share with us

بنگلورو 21/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  جے ڈی ایس رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی نے جمعہ کے روز ریاست میں قائم نئی حکومت  کے بار ے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت کبھی بھی گرسکتی ہے۔ چن پٹن میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ میں کوئی کاہن نہیں ہوں لیکن حکومت کے کام کاج دیکھ کر پتہ چل رہا ہے کہ یہ زیادہ دن چلنے والی نہیں ہے۔ اس سے قبل جے ڈی ایس سپریمو دیوے گوڑا نے واضح کردیا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ان کی پارٹی کانگریس کا ہاتھ نہیں تھامے گی اور انہو ں نے اب فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ تنہا انتخابات لڑیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ کمارا سوامی کے ساتھ مل کر وہ پوری ریاست کا دورہ کرنے والے ہیں۔ یاد رہے کہ ریاست کی مخلوط حکومت کو جولائی کو اس وقت اقتدار سے اس وقت باہر ہونا پڑا تھا جب سترہ اراکین اسمبلی نے اپنا استعفیٰ پیش کرکے بی جے پی کو حکومت بنانے کے لیے راستہ صاف کردیا تھا۔ استعفیٰ پر کے رمیش کمار نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سترہ اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیا تھا جس کے سلسلہ میں ابھی بھی سپریم کورٹ میں سماعت ہونی باقی ہے۔  
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا