English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب پر حملوں کے بعد کویت کی بندرگاہوں پر سیکیورٹی الرٹ جاری

share with us


کویتی وزیر مملکت نے ہدایت کر دی کہ تجارتی اور آئل تنصیبات کے لیے سیکیورٹی بڑھا دی گئی


کویت:21/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی آرامکو آئل تنصیبا ت پر حملے کے بعد کویت میں بھی بندرگاہوں پر سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ کویتی وزیر مملک نے ہدایت کر دی کہ تجارتی اور آئل تنصیبات کے لیے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے کویتی اخبار کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خدمات و تجارت و صنعت خالد الروضا نے ہدایت دی ہے تمام تجارتی اور آئل تنصیبات کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا جائے۔جبکہ بحری جہازوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حمل کو بھی یقینی بنایا جائے۔ کویتی وزیر کے مطابق یہ فیصلہ خطے کو درپیش حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کیونکہ کویت کی سعودی عرب کی حمایت کرنے پر حوثی باغیوں کی جانب سے اسے بھی حملوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔سعودی عرب اور امریکا کے مطابق ان حملوں میں الزام کا ہاتھ ہے۔ جبکہ کویتی حکومت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔کچھ شرپسند عناصر خطے کی کشیدہ صورت حال کے تناظر میں عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اگر کوئی شہری یا غیر ملکی افواہیں پھیلانے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس وقت صرف کویت اور سعودی عرب میں ہی نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات میں بھی بندرگاہوں اور اہم تنصیبات پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا