English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ نے سعودی عرب میں اضافی فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی 

share with us


واشنگٹن:21/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سعودی عرب کے تیل پلانٹوں پر ہونے ولاے حملے کے بعد ریاض میں فوج کی اضافی فورسز کی تعیناتی کے فیصلہ کی منظوری دے دی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سیکرٹری دفاع نارک ایسبر نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کے تیل پلانٹ آرامکو پر ہونے والے حملہ کے بعد ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پرکسی بھی طرح کے حملہ کو روکنے کے لئے فوج اور ضروری ہتھیاروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے اگرچہ کہا ہے کہ محکمہ دفاع کے فی الحال سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں لیا اور ایسبر کو جلد ہی اس سلسلہ میں معلومات دی جائیں گی۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا