English   /   Kannada   /   Nawayathi

الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس آج، مہاراشٹر-ہریانہ اسمبلی انتخابات کا ہو سکتا ہے اعلان

share with us

نئی دہلی :21/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)انتخابی کمیشن نے آج دوپہر 12 بجے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انتخابی کمیشن پریس کانفرنس کے دوران مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر سکتا ہے۔ ایسا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کمیشن اکتوبر میں دو ریاستوں میں انتخابات کرا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں جھارکھنڈ میں دسمبر کے مہینے میں اسمبلی انتخابات ہونے کا امکان ہے۔ جمعرات کو انتخابی کمیشن کے تینوں کمشنر مہاراشٹر کے دورہ پر تھے۔ اس دوران انھوں نے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔

2014 میں مہاراشٹر اور ہریانہ میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان 20 ستمبر کو ہوا تھا۔ 15 اکتوبر کو ووٹنگ ہوئی تھی جب کہ انتخابی نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو ہوا تھا۔ اس کے علاوہ جھارکھنڈ میں 25 نومبر سے 20 دسمبر کے درمیان اسمبلی انتخابات ہوئے تھے اور نتائج 23 دسمبر کو آئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ہریانہ، مہاراشٹر اور جھارکھنڈ تینوں ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ ایسے میں بی جے پی کے سامنے ان تینوں ریاستوں میں واپسی کرنے کاا بڑا چیلنج ہے۔ دوسری طرف کانگریس ان تینوں ہی ریاستوں میں واپسی کی کوششوں میں مصروف ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا