English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمن چانسلر نے وادی اردن سے متعلق نیتن یاھو کا اعلان مسترد کردیا

share with us

برلن :19/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیلی وزیراعظم بنجمن  نیتن یاہو کے وادی اردن کے علاقے کو اسرائیلی خودمختاری کے تحت لانے کا اعلان مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی اردن کے بارے میں نیتن یاھو کے موقف سے اتفاق نہیں۔

انہوں نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ جرمن حکومت دو ریاستی حل کی حامی اور فریقین کےدرمیان عالمی برادری کی نگرانی میں بامقصد مذاکرات کی حمایت کرے گی تاہم یک طرف طور پر اسرائیل کا کوئی اقدام قبول نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نیتن یاھو نے 10 ستمبر کو یہ اعلان کیا تھا کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ وادی اردن ، شمالی بحیرہ مردار اور بستیوں  کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کریں گے۔ ان کے اس اعلان پرعالمی سطح پر شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔

 اردنی فرمانروا نے بھی نیتن یاھو کے اعلان کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا۔

انہوں نے کہا: "اس طرح کے اقدام سے براہ راست اثر اردن اور اسرائیل کے تعلقات پر پڑے گا اور یہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی مذاکرات کی میز پر واپسی کے لیے کی جانے والی مساعی متاثر ہوں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا