English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل پر پابندی برقرار رہے گی، جرمن حکومت

share with us

برلن:19/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)جرمن اسلحے کی سعودی عرب کو فراہمی پر پابندی میں توسیع کر دی ہے۔ برلن حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اب مارچ 2020ء تک ریاض حکومت کو کوئی ہتھیار اور عسکری ساز و سامان فروخت نہیں کیا جائے گا۔ جرمنی نے یہ پابندی گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی حکومت کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کے بعد لگائی تھی۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے بقول انہیں حکومت کے موقف کی تبدیلی کا کوئی جواز دکھائی نہیں دے رہا۔ اس پابندی کی مدت رواں برس تیس ستمبر کو ختم ہو رہی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا