English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی اتحاد میں متحدہ عرب امارات شامل

share with us

ابوظبی:19/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات نے مشرق وسطٰی کے پانیوں میں جہاز رانی کی سلامتی یقینی بنانے کے امریکی عسکری اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اماراتی وزیر خارجہ سالم الزابی کے مطابق ان کے ملک نے توانائی کی عالمی ضروریات کے تحفظ اور عالمی معیشت کے لیے توانائی کے سلسلے کو جاری رکھنے کی خاطر اس اتحاد کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اتحاد میں سعودی عرب،آسٹریلیا، بحرین، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔ امریکا نے ایران کی جانب سے دھمکیوں کے بعد تیل بردار بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے یہ اتحاد تشکیل دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا