English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی صدر نے ایران پر مزید سخت پابندیاں عائد کردیں

share with us

واشنگٹن:19/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے تیل کی تنصیبات پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کی جانب سے تیل کی تنصیبات پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد فراہم کرنے کے بعد ایران پر مزید کڑی پابندیاں عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیر خزانہ کو ایران پر کڑی پابندیاں عائد کرنے کی ہدایت کردی ہے، تاہم امریکی صدر نے پابندیوں کی نوعیت کے حوالے سے کچھ نہیں لکھا۔

چار روز قبل سعودی شہر بقیق میں ایک بڑی آئل فیلڈ اور آرامکو کمپنی کے آئل پلانٹ پر ڈرون حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور کافی مالی نقصان پہنچا تھا۔

سعودی حکومت نے ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتے ہوئے عالمی قوتوں سے مداخلت کرنے کی اپیل کی تھی تاہم ایران کی جانب سے سعودی حکومت کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے حملے کے الزام سے انکار کر دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا