English   /   Kannada   /   Nawayathi

ننگر ہار میں افغان دستوں کی فضائی کارروائی، کم از کم تیس عام شہری ہلاک

share with us

ننگر ہار:19/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے مشرقی حصے میں ملکی دستوں کی جانب سے کی گئی ایک فضائی کارروائی میں کم از کم تیس عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ ننگر ہار صوبے کے حکام نے آج جمعرات کو خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ بدھ کی شب اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانے کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم غلطی سے حملے کا ہدف قریبی کھیت کے کسان بن گئے۔ اس واقعے میں چالیس سے زائد افراد زخمی ہیں۔ اس فضائی کارروائی میں افغان دستوں کو امریکی فوج کی حمایت حاصل تھی۔ اس سے قبل جنوبی زابل صوبے میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا