English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی رہنماؤں کی مدد سے چل رہے ہیں سیکس ریکٹ: دہلی خواتین کمیشن کا الزام

share with us

دہلی:19/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع) دہلی خواتین کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘جنوبی دہلی میں اسپا سینٹر کی آڑ میں چل رہے جسم فروشی کے اڈے کے لیے گائیڈ لائن تیار کی جا رہی تھی لیکن بی جے پی رہنماؤں کے دباؤ میں اسے روک دیا گیا’۔
دراصل آج دہلی خواتین کمیشن کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے بی جے پی کے رہنماؤں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی دہلی اسپا سینٹر پر جلد ہی سرکولر جاری کرنے والی تھی لیکن جنوبی دہلی کے میئر کے دباؤ کی وجہ سے اسے روک دیا گیا۔یہ تمام الزامات انہوں نے ایک اخبار کی خبر کے بنا پر لگائے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برسوں میں بھی دہلی خواتین کمیشن نے متعدد اسپا سینٹرز میں چھاپہ ماری کی تھی جس سے جسم فروشی کے کاروبار کا پردہ فاش ہوا تھا۔ اب انہوں نے الزام لگایا ہے کہ گلی گلی میں اسپا سینٹرز کھولنے سے نہ صرف عریانیت بڑھ رہی ہے بلکہ نابالغ لڑکیاں بھی اس دلدل میں پھنستی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بارہاں اسپا سینٹرز میں ہمیں چھاپہ ماری کے دوران اسکول جانے والے لڑکے لڑکیاں ملی ہیں اور پولیس نے بھی ان کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔
اب جب ہم اس گندگی کو دہلی سے ختم کرنا چاہتے ہیں تو بی جے پی اس پر دباؤ بنا کر کام کرنے نہیں دے رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا