English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی کی عدالت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف جاری کیا نیا غیر ضمانتی وارنٹ

share with us

ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف 2016 کے منی لانڈرنگ معاملہ میں بدھ کو تازہ غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے ۔ نائیک فی الحال ملیشیا میں ہیں ۔ وارنٹ پی ایم ایل عدالت کے جج پی پی راج ویدھ نے ای ڈی کی ایک عرضی پر جاری کیا ہے ۔ اس معاملہ کی جانچ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کررہا ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ ذاکر نائیک نے اپنے وکیل کے ذریعہ ایک عرضی داخل کرکے عدالت کے سامنے پیش ہونے کیلئے دو مہینے کا وقت مانگا تھا ، جس کو خارج کردیا گیا ۔ ای ڈی نے پیر کو ایک نئی عرضی داخل کرکے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا ۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 2016 کے ایک معاملہ میں 193.06 کروڑ روپے کی شناخت جرائم سے کمائی رقم کے طور پر کی ہے ۔ 53 سالہ ذاکر نائیک 2016 میں ہندوستان چھوڑ کر ملیشیا چلئے تھے ، جہاں ان کو مستقل شہری کا درجہ دے دیا گیا تھا ۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 2016 میں ان کے خلاف این آئی اے کی جانب سے انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ کے تحت درج کیس کی بنیاد پر ایک معاملہ درج کیا تھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا