English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایودھیا معاملہ : شیو سینا بی جے پی کے بیانات عدالت کی توہین :اویسی

share with us

حیدرآباد:19/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)ایم آئی ایم سربراہ و رکن پارلیمینٹ اسد الدین اویسی نے ایودھیا تنازع پر شوسینا اور بی جے پی رہنماؤں کے بیانات کو توہینِ عدالت قرار دیا۔

اویسی نے کہا کہ 'سپریم کورٹ میں مقدمہ کی سماعت جاری ہے اور اس دوران سیاسی جماعتوں کی جانب سے فیصلہ کس کے حق میں ہوگا کہنا عدالت کی توہین ہے'۔
انھوں نے بابری مسجد ثالثی کمیٹی کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے مکتوب کو میڈیا میں شائع کرنے پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ رازداری سے تعلق رکھتا ہے اور اس طرح کا مکتوب میڈیا میں شائع ہونا صحیح نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ 'ایودھیا تنازع پر تبصرہ کرنا بی جے پی اور شیو سینا کی عادت بن چکی ہے، ایودھیا تنازع پر فیصلہ کرنا سپریم کورٹ کا کام ہے مگر انتخابات کے آتے ہی یہ لوگ اس پر بیان بازی شروع کردیتے ہیں اور الکشن ختم ہونے کے بعد پھر بھول جاتے ہیں'۔
اسد اویسی نےکہا انھیں پوری امید ہیکہ سپریم کورٹ انصاف کرےگا۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ 'سپریم کورٹ میں مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون بہترین بحث کررہے ہیں اور وہ اپنی بحث کب ختم کرئں گے وہیں بتاسکتے ہیں'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا