English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہمیں عدالت پر مکمل اعتماد ہے  اور ہم انصاف کے خواہاں ہیں: مولانا سید ارشدمدنی

share with us

 


19/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا سید ارشدمدنی نے آج کی عدالتی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے سپریم کورٹ کی اس ہدایت کا خیرمقدم کیا جس میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین آئندہ 18/اکتوبر تک اپنی بحث مکمل کرلیں اور یہ بھی کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو سنیچر کو بھی مقدمہ کی سماعت ہوسکتی ہے اور روزانہ عدالتی کارروائی میں ایک گھنٹہ کا اضافہ بھی کیاجاسکتاہے، مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیۃعلماء ہند نے روزاول سے اپنا یہ موقف واضح کردیاہے کہ قانون اور ثبوت کی بنیادپر عدالت جو بھی فیصلہ دے گی ہم اسے قبول کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالت پر مکمل اعتماد ہے اوراس بات پر بھی یقین ہے کہ اس کا فیصلہ آستھا کی بنیادپر نہیں بلکہ ملکیت کی بنیادپر ہوگا، عدالت ابتداہی میں یہ بات واضح کرچکی ہے کہ یہ آستھا نہیں بلکہ ملکیت کا معاملہ ہے۔ مولانا مدنی نے وضاحت کی کہ یہ ہندومسلم تنازعہ ہرگز نہیں ہے بلکہ حق وانصاف کی لڑائی ہے مگر افسوس کہ اس پر سیاست کرکے کچھ لوگوں نے اسے ہندومسلم کا جھگڑابنادیا ہے جبکہ مقدمہ حتمی فیصلہ کیلئے عدالت میں زیر بحث ہے کچھ لوگ غیر ضروری بیان بازی سے ماحول کو خراب کرنے کی دانستہ کوشش کررہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ 6/دسمبر 1992کو جس طرح جبراً بابری مسجد کو شہید کیا گیا اس سے ملک کے ان کروڑوں لوگوں کا اعتمادمجروح ہوا ہے جو انصاف پسند ہیں اور ملک کے آئین وجمہوریت پر یقین رکھتے ہیں چنانچہ اب انصاف کے ذریعہ ہی ایسے لوگوں کے مجروح اعتمادکو بحال کیا جاسکتاہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا